علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بارے میں مکمل تفصیل

👇 سوال نمبر 1:

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلے کس ماہ میں جاتے ہیں ؟؟ 

👇جواب

سال میں دو دفعہ فروری اور اگست کے مہینے میں

👇 سوال نمبر 2:

کیا دونوں دفعہ نیو سٹودنٹ داخلہ لے سکتا ہے ؟؟ 

👇جی بالکل

👇 سوال نمبر 3:

ایک سال میں کتنے سمسٹرز ہوتے ہیں ؟؟

👇 جواب

دو. سمسٹر بہار اور سمسٹر خزاں

👇 سوال نمبر 4:

سمسٹر بہار میں کون سی کلاسز کے داخلے ہوتے ہیں اور سمسٹر خزاں میں کون سی کلاسز کے داخلے ہوتے ہیں ؟؟

👇 جواب

دونوں سمسٹر میں میٹرک سے پی ایچ ڈی کلاسز تک کے داخلے ہوتے ہیں۔

👇 سوال نمبر 5:

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں داخلہ کیسے بھیجتے ہیں ؟؟

👇 جواب

سیل پوائنٹس یا ان کے دفاتر سے داخلہ فارم ملتا ہے یا آپ یونیورسٹی کی ویب سائیٹ سے آن لائن فارم کو پر کر کے اس کے ساتھ تعلیمی اسناد،تصویر،اور شناختی کارڈ/ب فارم کی تصدیق شدہ کاپی لگا کر داخلہ بھیجتے ہیں۔

👇 سوال نمبر 6:

داخلہ فارم مکمل تیار کرنے کے بعد کہاں جمع کروایا جاتا ہے؟

👇 جواب

 داخلہ فارم مکمل تیار کرنے کے بعد الائیڈ بینک، مسلم

 کمرشل بینک، بینک الفلاح، نیشنل بینک آف پاکستان،فرسٹ وومن بینک یا الائیڈ بینک ایپ، جاز کیش، ایزپیسہ اور یو پیسہ سے آن لائن بھی فیس  جمع کرواسکتے ہیں۔

👇 سوال نمبر 7:

کیا بینک مجھے داخلہ فارم جمع ہونے کی کوئی رسید دے گا ؟؟

👇 جواب

جی بالکل۔ بینک داخلہ فارم کی رسید دے گا۔ جس پر بینک کی مہر و کیشئر کے دستخط ہوں گے۔

👇 سوال نمبر 8:

کیا بینک میں پورا داخلہ فارم جمع کروانا ہو گا ؟؟

👇 جواب

جی نہیں۔ اب بنک صرف آپ سے فیس لے گا باقی کا فارم آپ نے خود ضروری کاغذات کے ساتھ یونیورسٹی بھجینا ہے اور اپنے پاس صرف سٹوڈینٹ کاپی رکھنی ہے

👇 سوال نمبر 9:

کیا میں انٹرنیٹ سے بھی اپنا داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہوں؟؟

👇 جواب

جی بالکل۔ آپ انٹرنیٹ سے بھی اپنا داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

👇 سوال نمبر 10:

جن کتابوں کا میں داخلہ بھیجوں گا وہ مجھے بک سنٹر سے خریدنا ہوں گی ؟؟ 

👇  جواب

نہیں۔ یونیورسٹی آپ کو کتابیں بھیجے گی۔

👇 سوال نمبر 11:

میں اسائنمنٹ کیسے حل کروں گا ؟؟

👇 جواب

یونیورسٹی آپ کو ہر کتاب کا ایک سوال نامہ بھی ساتھ بھیجے گی۔ کتاب میں سے وہ سوال نامہ حل کرنا ہو گا۔

👇 سوال نمبر 12:

سوالات حل کرنے کے لیے کاغذ یونیورسٹی بھیجے گی ؟؟ جواب

نہیں۔ آپ کو کاغذ خود بک سنٹر سے خریدنا ہو گا۔

👇 سوال نمبر 13:

میں یہ اسائنمنٹ لکھنے کے بعد کس کو بھیجوں گا ؟؟

👇 جواب

یونیورسٹی ہر کتاب کا ایک ٹیوٹر منتخب کرے گی۔ جس کتاب کا ٹیوٹر ہو گا۔ اس کی اسائنمنٹ صرف اسی کو بھیجنی ہو گی۔ مثلاً اسلامیات والے ٹیوٹر  کواسلامیات ہی کی اسائنمنٹ بھیجنی ہو گی۔

👇 سوال نمبر 14:

میں نے داخلہ فارم بھیجتے وقت غلطی سے اس کتاب کا داخلہ بھیج دیا جو میں پہلے پاس کر چکا تھا یا مجھے پسند نہیں تھی اس کا حل کیا ہو گا؟؟

👇 جواب

پہلی اسائنمنٹ کی تاریخ سے پہلے یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے تبدیلی کورس والا فارم ڈاؤن لوڈ کر کے تبدیلی کورس کی فیس بینک میں جمع کروا کر شعبہ داخلہ کے نام یونیورسٹی کو بھیج دیں۔ آپ کو نئی کتاب یونیورسٹی بھیج دے گی۔ آپ کو اسائنمنٹ نئ کتاب کی لکھنی ہو گی۔

👇 سوال نمبر 15:

میں نے اپنی اسائنمنٹ مقررہ تاریخ سے پہلے ٹیوٹر کو بھجوا دیں لیکن میں امتحان نہ دے سکا۔ کیا مجھے ان کتب کا دوبارہ سے داخلہ بھیجنا ہو گا؟؟

👇 جواب

دوبارہ داخلہ فارم بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کے پاس دو مواقع ابھی اور ہیں۔ آپ لگاتار اگلے دو  سمسٹر میں ان کتابوں کا امتحان دے سکتے ہیں۔

👇 سوال نمبر 16:

رزلٹ آنے پر میری ایک کتاب کے سامنے نمبرز کی بجائےreaper لکھا ہوا تھا اس کا مطلب کیا ہے؟؟

👇 جواب

اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اس کتاب کا دوبارہ امتحان دینا ہوگا۔ سٹودنٹ کے پاس ایک کتاب کو پاس کرنے کے 3 مواقع ہوتے ہیں۔ اگر طالب علم ان تینوں مواقع میں پاس نہیں ہوتا تو وہ دوبارہ سے اس کتاب کا داخلہ فارم جمع کروائے گا۔

👇 سوال نمبر 17:

اسائنمنٹ اور کتاب میں سے پاس ہونے کے لئیے مجھے کم سے کم کتنے نمبر حاصل کرنا ضروری ہیں؟؟

👇 جواب

اسائنمنٹ اور امتحان میں کامیابی کے لیے 50 نمبر اسائنمنٹ اور 50 نمبر امتحان میں حاصل کرنا ضروری ہیں۔

👇 سوال نمبر 18:

 ایک سمسٹر میں مجھے نصف کورس اور مکمل کورس کی کتنی اسائنمنٹ لکھنا ہوں گی ؟؟

👇 جواب

نصف کورس کی 2 اور مکمل کورس کی 4 اسائنمنٹ لکھنا ہوں گی۔

👇 سوال نمبر 19:

اگر میں یونیورسٹی سے انٹرمیڈیٹ کرتا ہوں تو اس کے لئے مجھے کتنے سمسٹرز کرنا ضروری ہیں؟؟

👇 جواب

میٹرک سے بی اے تک ہر کلاس کے 4 سمسٹرز ہوں گے۔ اور 1 سمسٹر 6 ماہ کا ہو گا۔ یعنی آپ کو 4 بار داخلہ فارم جمع کروانا ہو گا اور 4 بار امتحان دینا ہو گا۔

👇 سوال نمبر 20:

مجھے reaper 

کی فیس کیسے جمع کروانی ہو گی ؟؟

👇 جواب

جب آپ سند کے لیے یونیورسٹی کو درخواست جمع کروائیں گے تو ساتھ reaperکی فیس جمع ہو گی۔  

سوال نمبر 21:

 مجھے کیسے معلوم ہو گا reaper فیس کتنی ہو 

👇 جواب

اس کی فیس مندرجہ ذیل ہو گی

میٹرک                 100

انٹرمیڈیٹ             200

بی اے                 300 

بی ایڈ                  400

ماسٹر پروگرام       500

👇 سوال نمبر 22:

اگر میں کلاس پاس کر لیتا ہوں تو مجھے ڈگری/ سند کیسے ملے گی اور اس کی فیس کتنی ہو گی؟؟

👇 جواب

آپ کو کلاس پاس کرنے کے بعد یونیورسٹی کو سند/ڈگری کے لیے درخواست دینی ہو گی۔ اور سند / ڈگری فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

👇 سوال نمبر 23:

ڈگری/سند کی فیس کتنی ہو گی؟

👇 جواب

اس کی فیس مندرجہ ذیل ہو گی

کلاس میٹرک            800

انٹرمیڈیٹ               1000 

بی اے                  1600

بی ایڈ                   2400  

ماسٹر پروگرام         2400

پوسٹ گریجویٹ       2000

ایم فل/ ایم ایس        4000

پی ایچ ڈی ڈگری      6000

👇 سوال نمبر 24:

ڈگری/ سند کے لیے مجھے فیس کہاں جمع کروانی ہو گی اور درخواست ڈگری یونیورسٹی کس ایڈریس پر ارسال کرنی ہو گی ؟؟

👇 جواب

فیس چالان فارم پر جمع ہو گی جو یونیورسٹی ویب سائٹ پر موجود ہے اور ڈگری حاصل کرنے کے لئے درخواست مندرجہ ذیل ایڈریس پر ارسال کر دیں

شعبہ امتحانات: سرٹیفکیٹ/ڈگری سیکشن بلاک نمبر 3 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹرH-8 اسلام آباد