سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ
 پنجاب اساتذہ ایجوکیٹرز بھرتی

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اساتذہ ایجوکیٹرز (بی
پی ایس 14 ، 15 ، 16) ، ایس ایس/ ہیڈ ٹیچرز (بی پی ایس 17) کی 1000 اسامیاں ، ایس ایس ایس/سینئر سبجیکٹ کی 200 پوسٹوں پر بھرتی کرنے جا رہا ہے- پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہیڈ ماسٹر / سینئر ہیڈ ماسٹر (بی پی ایس 17, 18) (مرد و خواتین) کے لئے بہت جلد اس ماہ کے آخر میں/ ستمبر 2021 میں اشتہار جاری کرے گا- اس سلسلے میں کل ایک اجلاس سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا- ورکنگ پیپرز تیار ہیں۔ ریکوزیشن پی پی ایس سی کو اگلے ہفتے بھرتی کے لیے بھیجی جائے گی- جب پی پی ایس سی کو ریکوزیشن مل جائے گی تو اس کے مطابق تمام اہم اخبارات میں نوکریوں کا ایڈ دیا جائے گا- جنوبی پنجاب  اپنی بھرتی کا خلاصہ پی پی ایس سی کو علیحدہ بھیجے گا- کیونکہ ان کا بھرتی کوٹہ پنجاب سے الگ ہو گا- (ذرائع)


درج ذیل اضلاع میں ملازمت متوقع


اٹک= 920 (متوقع)

بہاولنگر= 1329 (متوقع)

بہاولپور= 1063 (متوقع)

بھکر = 546 (متوقع)

چکوال= 727 (متوقع)

چنیوٹ= 460 (متوقع)

ڈیرہ غازی خان= 385 (متوقع)

فیصل آباد= 1616 (متوقع)

گوجرانوالہ= 1817 (متوقع)

گجرات= 1149 (متوقع)

حافظ آباد= 402 (متوقع)

جھنگ= 744 (متوقع)

جہلم= 694 (متوقع)

قصور= 1124 (متوقع)

خانیوال= 1177 (متوقع)

خوشاب= 757 (متوقع)

لاہور= 1299 (متوقع)

لیہ= 641 (متوقع)

لودھراں= 514 (متوقع)

منڈی بہاؤ الدین= 579 (متوقع)

میانوالی= 388 (متوقع)

ملتان= 959 (متوقع)

مظفرگڑھ= 1031 (متوقع)

ننکانہ= 580 (متوقع)

نارووال= 854 (متوقع)

اوکاڑہ= 805 (متوقع)

پاکپتن= 509 (متوقع)

رحیم یار خان= 1598 (متوقع)

راجن پور= 565 (متوقع)

راولپنڈی= 1115 (متوقع)

ساہیوال= 853 (متوقع)

سرگودھا= 1507 (متوقع)

شیخوپورہ= 1068 (متوقع)

سیالکوٹ= 2065 (متوقع)

ٹوبہ ٹیک سنگھ= 724 (متوقع)

وہاڑی= 892 (متوقع)


قابلیت کا معیار


1:

ESE (سائنس) (BPS-14) 

SESE (سائنس) (BPS-15) 

SSE (سائنس) (BPS-16)


جنس: مرد/عورت۔

ڈومیسائل: پنجاب

عمر کی حد: مرد: 21 سے 35 خواتین: 21 سے 38 (متوقع)

اہلیت: بیچلر یا ماسٹر ڈگری بی ایس/بی ایس (آنرز) (16 سال ایجوکیشن) کم از کم سیکنڈ ڈویژن فزکس ، کیمسٹری۔ باٹنی ، زوالوجی بیالوجی ، ریاضی اور ان کی متعلقہ شاخیں۔

پیشہ ورانہ اہلیت: بی ایڈ/ بی ایس ایڈ ، ایم ایڈ/ ایم ایس ایڈ اور اے ڈی ای کو پیشہ ورانہ قابلیت سمجھا جائے گا-


2:

ESE (آرٹس) (BPS-14)

SESE (آرٹس) (BPS-15)

SSE (آرٹس) (BPS-16)


جنس: مرد/عورت۔

ڈومیسائل: پنجاب

عمر کی حد: مرد: 21 سے 35

خواتین: 21 سے 38 (متوقع)

اہلیت: بیچلر یا ماسٹر ڈگری/بی ایس/بی ایس (آنرز) (16 سال کی تعلیم) اردو' انگریزی' مطالعہ پاکستان' اسلامیات' کمپیوٹر سائنس' عربی' ایجوکیشن' فزیکل ایجوکیشن' تاریخ' جغرافیہ' نفسیات' ہوم اکنامکس' سیاسیات' شماریات میں کم از کم سیکنڈ ڈویژن- 

پیشہ ورانہ اہلیت: بی ایڈ/ بی ایس ایڈ' ایم ایڈ/ ایم ایس ایڈ اور اے ڈی ای کو پروفیشنل کوالیفیکیشن سمجھا جائے گا-


3:

SESE (کمپیوٹر سائنس) (BPS-15)

SSE (کمپیوٹر سائنس) (BPS-16)


جنس: مرد/عورت۔

ڈومیسائل: پنجاب

عمر کی حد: مرد: 21 سے 35 خواتین: 21 سے 38 (متوقع)

اہلیت: کمپیوٹر سائنسز میں ماسٹر ڈگری (کم از کم سیکنڈ ڈویژن) (کمپیوٹر سائنس/ ایم سی ایس/ایم آئی ٹی/ ایم ایس سی(آئی ٹی)/ ماسٹر آف سائنس (آئی ٹی) کمپیوٹر سائنس/آئی ٹی میں بی ایس آنرز (16 سال کی تعلیم) کم از کم سیکنڈ ڈویژن اور ان کی متعلقہ شاخیں

پیشہ وارانہ اہلیت: بی ایڈ/ بی ایس۔ ایڈ، ایم ایڈ/ ایم ایس ایڈ اور اے ڈی ای کو پروفیشنل قابلیت سمجھا جائے گا-


4:

SESE (عربی) (BS-15)


جنس: مرد/عورت۔

ڈومیسائل: پنجاب

عمر کی حد: مرد: 21 سے 35 خواتین: 21 سے 38 (متوقع)

اہلیت: عربی میں ایم اے/بی ایس (آنرز) (16 سال کی تعلیم) کم از کم سیکنڈ ڈویژن یا بی اے کم از کم شہادت الامیہ کے ساتھ

پیشہ ورانہ اہلیت: بی ایڈ ، بی ایس ایڈ ، ایم ایڈ ، ایم ایس ایڈ اور اے ڈی ای کو پروفیشنل قابلیت سمجھا جائے گا-


نوٹ: دینی اسناد شہادت العالیہ ، شہادت السنوا عامہ کی مساوات شہادت السنویہ خاصہ ، منظور شدہ دین انسٹی ٹیوشنز کی طرف سے ایوارڈ کا فیصلہ ایچ ای سی کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں کیا جائے گا-


(شہادت العالیہ فل علم عربیہ والاسلامیہ کو ایچ ای سی کی جانب سے لازمی مضامین مثلا. اے آئی یو یو یا کسی دوسری چارٹرڈ یونیورسٹی سے بیچلر (پاس) لیول پر انگریزی اور پاکستان اسٹڈیز کے برابر بیچلر (پاس) ڈگری کے طور پر تسلیم کیا جائے گا)


5:

SESE (PET) (BS-15)


جنس: مرد/عورت۔

ڈومیسائل: پنجاب

عمر کی حد: مرد: 21 سے 35 خواتین: 21 سے 38 (متوقع)

اہلیت: ایم اے/ایم ایس سی/بی ایس (آنرز) کھیلوں کی سائنس/ جسمانی تعلیم میں 16 سال کی تعلیم کم از کم سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ-

پیشہ ورانہ اہلیت: بی ایڈ ، بی ایس۔ ایڈ ، ایم ایڈ ، ایم ایس ایڈ اور اے ڈی ای کو پروفیشنل قابلیت سمجھا جائے گا-


6:

SESE (DM) (BS-15)


جنس: مرد/عورت۔

ڈومیسائل: پنجاب

عمر کی حد: مرد: 21 سے 35 خواتین: 21 سے 38 (متوقع)

اہلیت: ماسٹر ڈگری/بی ایس (آنرز) (16 سال کی تعلیم) فائن آرٹس میں کم از کم سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ-

پیشہ ورانہ اہلیت: بی ایڈ ، بی ایس۔ ایڈ ، ایم ایڈ ، ایم ایس ایڈ اور اے ڈی ای کو پروفیشنل قابلیت سمجھا جائے گا۔


7:

سینئر ہیڈماسٹر/ سینئر ہیڈ مسٹریس/ سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ (میل/ فیمیل) 

8:

ہیڈ ماسٹر/ ڈپٹی ہیڈ ماسٹر/ ہیڈ مسٹریس/ ڈپٹی ہیڈ مسٹریس/ سبجیکٹ سپیشلسٹ (میل/ فیمیل) (BPS-17)


جنس: مرد/عورت۔

ڈومیسائل: پنجاب

عمر کی حد: مرد: 21 سے 35 خواتین: 21 سے 38 (متوقع)

اہلیت: متعلقہ مضامین میں ماسٹر ڈگری *+ لازمی* پیشہ ورانہ قابلیت: بی ایڈ/بی ایس ایڈ، ایم ایڈ/ایم ایس ایڈ-


نوٹ: – ڈگری ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے تسلیم شدہ یونیورسٹی سے جاری ہونی چاہیے-


ایجوکیٹرز کی سیٹس کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوالات:


س: ایجوکیٹرز کی جابز کب تک متوقع ہیں..؟؟


ج: جیسا کے اوپر بیان کیا گیا ہے کہ ایجوکیٹرز کی جابز کے حوالے سے پیپر ورک جاری ہے۔انشاءاللہ اگلے ہفتے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن موصول ہو جائے گی- ریکوزیشن موصول ہونے کے بعد پی پی ایس سی اپکمنگ جابز میں اس کو اپڈیٹ کرے گا اوراس کے بعد ہی اس کا ایڈ اخبارات میں دیا جائے گا- اس میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے- امید ہے ستمبر اینڈ میں اس کا اشتہار روزنامہ ایکسپریس اور دی نیشن میں شائع ہو جائے گا-


س: ایجوکیٹرزجابز کے لئے بنیادی تعلیم کیا ہو گی..؟؟


ج۔ ای ایس سی (آرٹس & سائنس) (سکیل-14) کے لیے بنیادی تعلیم بیچلرڈگری ہو گی-

ایس ای ایس ای (سکیل15) اور ایس ایس سی (سکیل16) کی بنیادی تعلیم ماسٹر ہو گی-

سینئر ہیڈ ماسٹر/ہیڈ مسٹریس'

ہیڈ ماسٹر/ہیڈ مسٹریس' 

ڈپٹی ہیڈ ماسٹر/ہیڈ مسٹریس'


سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ

(میل/فیمیل)

اور

سبجیکٹ سپیشلسٹ 

(میل/فیمیل) 

(سکیل17 اور 18) کی بنیادی تعلیم میں متعلقہ مضمون میں ماسڑ کے ساتھ بی ایڈ لازمی ہونا چاہیے-


س: ایجوکیٹرزجابز کے لئے پروفیشنل تعلیم کیا ہو گی..؟؟


ج: پروفیشنل تعلیم بی ایڈ، ایم ایڈ، بی ایس ایڈ اور ایم ایس ایڈ ہو گی-


س: کیا پروفیشنل تعلیم نہ رکھنے والے امیدواران ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے نا اہل ہوں گے..؟؟


ج: نہیں ..... وہ اپلائی کر سکیں گے- سلیکشن کی صورت میں ان کو 5 سال کے اندر بی ایڈ لازمی پاس کرنا ہو گا-


س: ایجوکیٹرز جابز کے لیے امیدوار کی عمر کی حد کیا ہو گی..؟؟


ج: مرد امیدوار کی کم از کم عمر کی حد 20 سال اور زیادہ سے زیادہ 35 سال ہو گی

جب کہ 

لڑکی امیدوار کی عمر کی حد کم از کم 20 اور زیادہ سے زیادہ 38 سال ہو گی- گورنمنٹ ملازمین کو عمر کی آخری حد میں رعایت دی جائے گی-


س: ایجوکیٹرزجابز کے لئے پیپر کتنے نمبر کا ہو گا..؟؟


ج: جیسا کہ آپ جانتے ہیں اس دفعہ یہ بھرتی پی پی ایس سی کے ذریعے ہو رہی ہے اور پی پی ایس سی کا پیپر 100 نمبر کا ہوتا ہے- جو ایم سی کیوز پر مشتمل ہوتا ہے-


س: ایجوکیٹرز جابز کے لیے اپلائی کس طرح ہو گا..؟؟


ج: اپلائی آن لائن ہو گا- جس کے لیے امیدوار کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپلوڈ کرنا ہو گا-


س: ایجوکیٹرزجابز کے لیے ٹیسٹ فیس کتنی ہو گی..؟؟


ج: ٹیسٹ فیس -/600 روپے ہو گی جو کہ 32-A چالان فارم پر نیشنل بنک میں برانچ میں جمع کروانی ہو گا