قائد اعظم محمد علی جناح کے دادا پونجا پانیلی گاؤں میں رہتے تھے۔

    پونجا کے تین(3) بیٹے اور ایک(1) بیٹی تھی۔جن کے نام درج ذیل ہیں:
1۔وال جی
2۔ناتھو
3۔جناح
4۔مان بائ(بیٹی)
(جناح سب سے چھوٹے تھے)

قائد اعظم محمد علی جناح کے والد جناح اور والدہ مٹھی بائ کی شادی 1874ء کے لگ بھگ دھفہ میں انجام پائ۔

     جناح کے تیں(3) بیٹے اور چار(4) بیٹیاں تھیں۔
بیٹے:
1۔محمد علی 1876ء
2۔بندے علی 1880ء(چھوٹی عمر میں فوت ہوگئے تھے)
3۔احمد علی 1886ء

بیٹیاں:
1۔رحمت 1878ء
2۔مریم   1882ء
3۔شیریں 1888ء
4۔فاطمہ  1891ء
نوٹ: محترمہ شیریں جناح(1888ء۔1980ء) کی روایت کے مطابق جناح پونجا(وفات 1902ء) کے چار(4) بیٹے اور چار بیٹیاں تھیں۔ آخری بچہ کی پیدائش 1893ء میں ہوئ تھی۔اس بچے کی رسم عقیقہ ادا نہیں کی گئ تھی اور نہ ہی ابھی اس کا نام رکھا گیا تھا کہ اس کا اور والدہ کا یکے بعد دیگرے انتقال ہوگیا۔ بچے کو "بَچُّو" کے نام سے یاد کیا جاتا تھا۔

قائد اعظم محمد علی جناح کی دو بیویاں تھیں۔ جن کے نام یہ ہیں:
1۔ایمی بائ( فروری 1892ء 1893) 
2۔رتن بائ(1918ء 1929

قائد اعظم محمد علی جناح کی اولاد میں صرف ایک بیٹی تھی۔ جس کا نام درج ذیل ہے:
1۔دینا واڈیا (پیدائش 15 اگست 1919ء وفات 2 نومبر 2017)