وزیر اعظم عمران خان کا قوم سےخطاب
پچھلے ہفتے کے افسوسناک واقعات کے بعد خطاب کا فیصلہ کیا
یہ ملک پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ کے نعرے پر وجود میں آیا
ہمارے عظیم پیغمبرﷺ کی شان میں گستاخی سے ہر مسلمان کو تکلیف پہنچتی ہے
نبی اکرم ﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں شان رسالت ﷺ میں گستاخی سے تمام مسلمانوں کو تکلیف ہوتی ہے جوٹی ایل پی کا مقصد ہے وہی میرا مقصد ہے
ٹی ایل پی کہہ رہی ہےکہ فرانس سےرابطےختم کیےجائیں، ان کے سفیر کو واپس بھیجا جائے
ہم بھی چاہتےہیں کہ دنیامیں کہیں بھی آپ ﷺ کی شان میں گستاخی نہ ہو90
کی دہائی میں سلمان رشدی نےاپنی کتاب میں آپ کی
شان میں گستاخی کی پاکستان میں مظاہرے ہوے
تب نواز شریف کی حکومت تھی
بتایا جائے کہ کتنے پاکستانی رہنماؤں نے ناموس رسالت کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھایا؟
مغرب میں رہاہوں اسلئے ان کے معاشرےکو بہت بہترسمجھتا ہوں
او آئی سی کے 14ویں سربراہ اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کا معاملہ اٹھایا
ستمبر2019 میں جنرل اسمبلی اجلاس میں بھی ناموس رسالت ﷺ کا معاملہ اٹھایا
میں مغرب کو جانتا ہوں وہ بار بار اظہار رائےکے نام پر یہی کرینگے
مغرب میں کچھ عرصے بعد یہی سلسلہ پھر شروع ہوجاتا ہے
ہر بار مظاہرے ہوتے ہیں لیکن کچھ فرق نہیں پڑتا
مغرب مسلمانوں کو تکلیف دینےکیلئے شرارت کرتا ہے
کیا فرانس کے سفیر کے واپس بھجوانے سے یہ سلسلہ رک جائے گا؟؟
50 اسلامی ممالک ہیں کہیں بھی مظاہرے نہیں ہوئے
کسی بھی اسلامی ملک نے فرانس کے سفیر کے نکالنے کی بات نہیں کی
کیا فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے سےدوبارہ گستاخی نہیں ہوگی؟
آزادی اظہار کے نام پر کوئی اور یورپی ملک یہ حرکت کر دےگا
کیا اس ملک کے سفیر کو بھی واپس بھیجیں گے؟
بہت عرصے بعد معیشت درست سمت میں گامزن ہوئی ہے
فرانس کے سفیر کو نکالنے سے پاکستان کو فرق پڑے گا
مشکل سے ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے
لوگوں کو روزگار مل رہا ہے، آدھے سے زیادہ یورپی ممالک میں کاٹن ایکسپورٹ کرتے ہیں،کاٹن کی ایکسپورٹ ہماری معیشت کا اہم حصہ ہے
ملکی برآمدات بڑھ رہی ہیں، روپےکی قدر بہتر ہو رہی ہے،
پچھلے ہفتے جو افسوناک حالات ہوئے، ایک جماعت نے ایسے پیش کیا کہ جیسے انہیں اپنے نبیﷺ سے دیگر پاکستانیوں سے زیادہ پیار ہے
حکومت ڈھائی ماہ سےکالعدم ٹی ایل پی سےمذاکرات کررہی تھی
کالعدم ٹی ایل پی نے کہا معاملہ اسمبلی میں رکھاجائے
حکومت نےمعاملہ اسمبلی میں رکھنےکا فیصلہ کیا تھا
کالعدم ٹی ایل پی اسلام آباد آنےکی تیاریاں کر رہی تھی
مذاکرات کے دوران پتاچلا سفیر نہیں نکالیں گےتو دھرنا دیں گے
اب تک 40 پولیس کی گاڑیوں کو جلایا گیا، لوگوں کی نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا،4 پولیس اہلکار شہیدہوئے،800 سے زیادہ زخمی ہوئے
سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے 4 لاکھ ٹویٹس کا تجزیہ کیا،70 فیصد ٹویٹس فیک اکاوَنٹس سےکی گئیں، 380 بھارتی گروپ تھےجو واٹس ایپ میں فیک نیوز چلا رہے تھے
ن لیگ اور جے یو آئی بھی اس میں شامل ہو گئی
ناموس رسالتؐ امت مسلمہ کامسئلہ ہے،فرانسیسی سفیر نکالنے سےگستاخیاں ختم نہیں ہوں گی بلکہ اضافہ ہوگا
میری سٹریٹجی یہ ہے کہ ،یورپی قوانین کی طرز پہ ہولوکاسٹ کی طرح ناموسِ رسالت کا انٹرنیشنل قانون بنایا جائےعالمی سطح پراس کانفاذ ضروری ہے
گستاخی کے معاملے پر مسلم ممالک کے سربراہان کو خطوط لکھے تمام مسلم حکمرانوں کو متحد ہو کر یورپی یونین کو پیغام دینا ہوگا
"دنیا میں تھوڑے سے یہودی ہیں جنہوں نے اکٹھے ہو کر منوا لیا کہ ہولوکاسٹ کے خلاف بات کرنا غیرقانونی ہے
میری سٹریٹجی یہ ہے کہ 50 مسلمان ملک مل کر کہیں کہ اگر کسی ملک نے ایسا کیا تو ہم سب مل کر اس ملک کا بائیکاٹ کریں
جب تمام مسلمان ممالک ملکر کسی ملک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں تو اثر پڑے گا
4 مغربی ممالک میں ہولوکاسٹ پر بات کی جائے تو جیل میں ڈال دیتےہیں
مغرب کو تب ہی سمجھایا جاسکتا ہےجب تمام اسلامی ممالک کی ایک آواز ہوگی
مغرب میں ہولوکاسٹ کےخلاف کوئی بات نہیں کرسکتا
پہلےاحتجاج سےملک کو نقصان ہوا،دشمن ملک اس میں کود پڑا
ہم ساری زندگی بھی مظاہرے کرتے رہیں تو نقصان اپنے ملک کا ہی ہوگا
جب یہاں مظاہرے ہوتے ہیں تو مغرب سمجھتا ہےکہ ہم آزادی رائے کے خلاف ہیں
احتجاج سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے، علمائے کرام سے درخواست ہے ہماری تائید کریں
میں جدوجہدکررہا ہوں کہ تمام مسلم ملکوں کو اس اہم معاملے پر متحد کرسکوں
میں ذمہ داری لیتا ہوں کہ اپنی قوم اور مسلم امہ کو مایوس نہیں کروں گا میں اسے لیڈ کروں گا
اپنے علمائے اکرام سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے ساتھ مل کر جدوجہد میں شریک ہوں
0 تبصرے