علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر بہار 2021ء کے
داخلے
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2021ء میں پیش کئے گئے۔
ایم اے/ایم ایس سی اور ایم ایڈ پروگراموں کے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلوں کی آخری تاریخ 30 مارچ ہے جبکہ فیس 31۔مارچ کو بھی جمع ہوسکے گی۔
یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی اور ہدایات کے مطابق ایم اے/ایم ایس سی پروگرامز آخری بار پیش کئے ہیں،
آئندہ سمسٹر سے اِن پروگراموں کے داخلے بند کردئیے جائیں گے۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اِس امید کا اظہار کیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھاکر ایم اے/ایم
ایس سی اور ایم ایڈ پروگراموں میں داخلہ حاصل کریں گے۔ بی ایڈ، بی ایس،پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی اے) ایسوسی ایٹ ڈگری( اور سرٹیفیکیٹ کورسسز کے داخلے 12۔اپریل تک جاری رہیں گے۔
0 تبصرے