میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان کا ترمیم شدہ شیڈول     
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان کا ترمیم شدہ شیڈول جاری

،لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کےسالانہ امتحان 4 مئی کے بجائے 27 مئی کو شروع ہونگے

 تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان 4 مئی کے بجائے 27 مئی کو شروع ہونگے۔ پنجاب بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا۔نہم جماعت کا امتحان 12 جون سے لیا جائے گا انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا امتحان 30 جون اور پارٹ ون کا امتحان 16 جولائی سے شروع ہوگا۔

 میٹرک کے نتائج 9 اکتوبر اور نہم کے نتائج 23 اکتوبر کو جاری  ہونگے۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 13 نومبر اورپارٹ ون کا 21 نومبر کو جاری ہوگا کورونا کے باعث رواں سال دونوں کلاسوں کا عملی امتحان نہیں لیاجائےگا